31

حافظ امجد کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبربننے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی و دیگر تاجر رہنما مذہبی سکالر صاحبزادہ حافظ محمد امجد جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ پنجاب کو اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا ممبر نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان تقرری اہلیان فیصل آباد کے ساتھ ساتھ دینی’ سیاسی و سماجی حلقوں کیلئے خوش آئند ہے’انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں اور کاوشوں سے صاحبزادہ حافظ محمد امجد کو یہ اہم عہدہ سونپا گیا’ فیصل آباد کی تاجر برادری صدرمملکت آصف علی زرداری’ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی بھی ممنون ہے جنہوں فیصل آباد کے عظیم مذہبی سکالر صاحبزادہ حافظ محمد امجد کو اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا ممبر نامزد کر کے فیصل آباد کی عوام کے دل جیت لئے’ہمیں قوی امید ہے کہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد اپنے عہدے سے انصاف کریں گے اور قائدین کی امنگوں پر پورا اتریں گے’ اس موقع پر نامزد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے تاجر رہنمائوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے جو عہدہ دیا گیا ہے میری کوشش ہو گی کہ میں پوری ایمانداری سے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کروں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں