فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے پھندا لیکر جبکہ حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے علاقہ 126 گ ب کے 17سالہ نوجوان محمد عثمان نے حالات کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ کر پیزا شاپ پر ملازمت کر لی اور وہاں پر کام کرنے والی لڑکی سے دوستی ہو گئی اور اس نے شادی کی آفر کی تو انکار کرنے پر دل برداشتہ ہو گیا اور گلے میں پھندا ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی، اہل خانہ نے چھت سے لٹکتی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ڈھڈی والا کے رہائشی 20 سالہ قیصر ولد اسلم نے حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




