حالات کے ستائے شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، رضا آباد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 219ر۔ب تلیانوالہ کے 45سالہ شخص عمران ولد محمد حسین کی کچھ عرصہ قبل اہلیہ سے علیحدگی ہو گئی اور وہ اپنے والد کے ساتھ رہتا تھا اور چند روز سے ڈپریشن کا شکار بھی نظر آرہا تھا اور گزشتہ روز اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں اور حالت غیر ہونے پر والد نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں