حالات کے ستائے شہری نے خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) حالات کے ستائے 50سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 224گ ب کا50سالہ اشفاق ولد شبیر احمد معاشی حالات سے تنگ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثرجھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز کسی بات پر دوبارہ گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں