فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 گ ب کا رہائشی 40 سالہ قاسم علی ولد غلام سرور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا جسکی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز کسی بات پر گھر والوں سے دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی۔




