حالات کے ستائے 22سالہ نوجوان کی خودکشی

جڑانوالہ (نامہ نگار) ناگزیر وجوہات کی بنا پر 22سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی،وقوعہ چک نمبر 21گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 21گ ب کے رہائشی 22سالہ عمران ولد رشید نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر کمرے میں جا کر سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کرکے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ نوجوان بیٹے کی ہلاکت پر والدین سکتہ میں آ گئے اور پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں