43

حامد رضا کو دبانے کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری سید راشد گردیزی چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی محمد رفیق لودھی سید نعیم بخاری ایڈو و کیٹ مرزابدرعباس ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ پاکستان میں انصاف نا پید ھو گیا ھے۔ تحریک پاکستان میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے محدث اعظم پاکستان کے پوتے کو جعلی مقدمے میں محظ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر 10 سال قید کی سزا نے پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مایوس کر دیا ھے ذمہ داران نے مزید کہا کہ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا ایک محب وطن اور تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے خانوادہ کے چشم و چراغ ھیں ایک جعلی اور من گھڑت مقدمے میں ان کو سزا دینا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ھے۔ پارلیمنٹ محض ربڑ سٹیمپ اور حکومت کٹھ پتلی کا کردار ادا کر رھی ھے سیاستدانوں کو سیاسی مخالفت کی بنیاد پر عدالتوں سے سزائیں انتہائی غیر دانشمندانہ اور عقل و فہم سے عاری مکروہ فعل ھے جس کا خمیازہ آج کی حکمران پارٹیوں کو بھگتنا ھو گا ۔ آئین و قانون کی حکمرانی بحال کیئے بغیر پاکستان کی بقا نا ممکن ھے انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں اور کوتاھیوں کے باعث آئین و قانون کو پامال کرنے اور عوامی رائے کا احترام نا کرنے کی وجہ سے ھم آدھا ملک گنوا چکے ھیں لیکن ھم نے نا تو 1971 کے سانحہ سے کوئی سبق سیکھا ھے نا ھی ھم نے اپنے آئین مخالف رویہ بدلا ھے صاحبزادہ حامد رضا سمیت تمام سیاسی مخالفین کو دبانے کا یہ حربہ کامیاب نہیں ھو گا سیاست دانوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند ھونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں