حب اور گردونواح میں زلزلہ

حب (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف زدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے صبح7بجکر 15منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی ریکٹراسکیل پر شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 45کلومیٹر سونمیانی کے جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں