حساس ادارے کے2آفیسر بھائیوں پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی نے حساس ادارے کے 2آفیسر بھائیوں پر مبینہ تشدد کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کالونی کے رہائشی اسد ولد احمد نے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست گرازتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل کے کزن 2سگے بھائی حساس ادارے کے آفیسر ہیں اور موٹر سائیکل پر سوار ہو گھر سے نکلے کہ راستہ میں اسلحہ و سوٹوں سے مسلح افراد زین صفدر وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمراہ روک کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھکیمیاں دیں مدعی نے مزید الزام عائد کیا کہ الزام علیہان نے اسکے کزن حساس ادارے کے آفسیر بھائیوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر سراسر زیادتی کی ہے جس پر پولیس تھانہ سٹی نے الزام علیہان کیخلاف 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم زین صفدر کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں