حسین جہاں سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،محمد شامی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے سابق اہلیہ سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔محمد شامی نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ میں نے 2014 میں حسین جہاں سے شادی کی تھی، لیکن 2018 میں ہمارے درمیان اختلافات بڑھنے کے بعد ہم الگ رہنے لگے، اسی سال حسین جہاں نے مجھ پر گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی دائر کیا۔شامی نے کہا کہ زندگی بہت کچھ سکھا دیتی ہے اور میں مانتا ہوں کہ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، میں کسی کو قصوروار نہیں ٹھہراتا، یہ میری قسمت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں