حضور ۖ کا ذکر کرنیوالوں کے تذکرے قیامت تک ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حضوررۖ کی مدح و ثنا کرنے والے سدا شاد و آباد رہتے ہیں جو سینے عشق رسالت سے معمور ہیں انہیں اللہ تعالی بھی پر نور رکھتا ہے۔ پروفیسر ریاض احمد قادری کی خدمات نعت کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار فضل کریم فائونڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام جامعہ رضویہ مظہر الاسلام جھنگ بازار فیصل آباد میں پروفیسر ریاض احمد قادری کے جشن تکمیل ملازمت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔۔۔ حضورۖ کا ذکر کرنے والوں کے تذکرے قیامت تک ہوتے رہیں گے۔ پروفیسر ریاض احمد قادری خادم نعت ہیں انہوں نیگھر گھر چراغ مدحت جلائے انہوں نے مسلسل پینتیس سال تک انگریزی پڑھانے کے ساتھ ساتھ طلبا کے سینوں میں عشق رسول ۖ کی شمع بھی جلائی۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ریاض احمد قادری’مرکزی رہنما خرم شہزاد مصطفائی ملک رضوان میاں افضال شاہین شاہد سلطانی اور مہمان خصوصی عمران بلو ایڈووکیٹ ودیگرنے منعقدہ نعتیہ مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں