حقوق نسواں بل پر علماء و مشائخ کے تحفظات دور کرنا شرعی ضرورت ہے،ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حقوق نسواں بل پر علما و مشائخ کے تحفظات دور کرنا شرعی ضرورت ہے اہل فلسطین کی تکالیف اگر ختم ہوں تو امن کے لیے امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی تائید کرتے ہیں قومی اتحاد سے ہی پاکستان وجود میں آیاملی یکجہتی قومی یگانگت سے ہی خوشحال اور دہشتگردی سے نجات دلا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین سفیر امن علامہ محمد ریاض کھرل نے ادارہ البرہان شہباز ٹائون میں استحکام پاکستان سیمینار سے صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ قومی اتحاد کا محراب و ممبر سے درس عام کریں تاکہ اسلام پاکستان کے خلاف مذموم ارادوں کو ہم قومی یگانگت سے خاک میں ملا دیں اس موقع پر صاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ پیر قاری محمد عاشق نعیمی مدنی ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی مفتی مظفر اقبال علامہ غلام اکبر ساقی صاحبزادہ ابرار حسین جلوی مولانا عمر فاروق جامی مفتی محمد یعقوب مجددی علامہ عزیز الحسن اعوان مولانا رضا امین سیفی مفتی علی احمد صابر مولانا اصغرعلی گولڑوی قاری غلام اللہ خان ڈاکٹر عبدالرزاق عابد علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور ملک فلامت حسین علامہ محمد اکمل رضوی صاحبزادہ محمد رضوان و دیگر علما مشائخ نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین بین المسالک ہم آہنگی قومی یگانگت اخوت بھائی چارہ تحمل برداشت بین المذاہب رواداری اپنا عقیدہ چھوڑو نہ دوسرے عقائد کو چھیڑو نہ پر عمل پیرا ہو کر استحکام پاکستان کا خواب شرمندہِ تعبیر کر سکتے ہیں دفاع و تحفظ وطن کے لیے ریاستی ادارہ جاتی نظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ان تھک جدوجہد کی تحسین اور شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ علمی اختلاف رائے کو تنازعات کا سبب نہیں بننا چاہیے اور نہ ہی اپنی آرا کو زبردستی دوسروں پر مسلط کرنا چاہیے پیغام پاکستان کا متفقہ بیانیہ ہے اسے عام کرنا چاہیے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی کشمیر و فلسطین کی آزادی دہشت گردی کے خاتمے اور شہدا کی بلندی ِ درجات کی اجتماعی دعا کی گئی تو ہر آنکھ پر نم اشک بار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں