1

حق خود ارادیت کی آواز اٹھانا کشمیری عوام کا حق ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہاکہ بھارتی مظالم اورعالمی برادری کی بے حسی اپنے عروج پرہے مٹ جائے گی مخلوق توانصاف کروگے عالمی دہشت گرد اسرائیل کے نتین اورامریکی ٹرمپ کا شیطانی منصوبہ کسی صورت امت مسلمہ کامیاب نہیں ہونے دے گی امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ فلسطینی نسل کسی کے مترادف ہے جس کی پاکستانی قوم اور تاجر برادری مذمت کرتی ہے مظلوم کشمیری مسلمان جل رہا ہے انجمن آڑ تھیاں غلہ منڈی فیصل آبا داور عوام پاکستان مظلوم کشمیری عوام کے حق خودرادیت کی جنگ آخری سانس تک جاری رکھے گی عالمی عدا لت انصاف اوریواین اومظلوم کشمیریوں کی بے بسی کاآخرکب تک تماشہ دیکھتے رہوگے؟ تاجر برادری کشمیرکی آزادی تک بھارتی تشدد اورانسانیت سوزمظالم کیخلاف پاکستانی قوم کے ہمراہ سراپہ احتجاج رہے گی عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدو جہد کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں