حماس عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر رضامند

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا۔قاہرہ میں حماس اور ثالثوں کے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ حماس رہنمائوں نے کہا کہ ہم نیامریکا کو ہتھیار ڈالنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، ہمیں قطر کے ذریعے امریکا سے اسرائیل کے مستقل انخلا کی ضمانتیں ملی ہیں۔حماس رہنمائوں نے کہا کہ ہتھیار فلسطینی اور مصری ادارے کے حوالے کریں گے، اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں جمع کررہے ہیں، لاشیں تلاش کرنے کیلئے بمباری بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسرائیل مسلسل بمباری اورتباہی کرکے ٹرمپ کے منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہاہے۔حماس رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم لڑائی بند رکھنے کے پابند ہیں،اسرائیل کے جال میں نہیں پھنسیں گے، مذاکرات جلد اور تیزی سے ہوں گے،ہم چاہتے ہیں فوری امن قائم ہو۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کا معاہدہ اسرائیل کیلئے شاندار ہے، عرب اورمسلم رہنماں سمیت سب کے ساتھ اچھی ڈیل رہی، حماس کے ساتھ منصوبہ حیرت انگیز ہے۔ مشرق وسطی میں 3 ہزار سال بعدامن قائم ہونے جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں