حوالات میں بند ملزم کو موبائل فون دینے پر کانسٹیبل معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حوالات میں بند منشیات فروش کو موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشوں کیساتھ تعلقات کے واقعات آئے روز رونما ہو رہے ہیں تھانہ سٹی پولیس کی حوالات میں بند منشیات فروش ”بھولا المعروف کن ٹٹا” کو موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی ٹائون بختیار احمد نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل الطاف کو معطل کر دیا ہے جبکہ حوالات میں بند منشیات فروش کو موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کے معاملہ کی مزید تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ ایس پی ٹائون بختیار احمد کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پکڑے جانیوالے منشیات فروش بھولا المعروف کن ٹٹا کیخلاف پولیس تھانہ سٹی نے بھاری مقدار میں چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کرکے اسے جوڈیشل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں