حویلی مالک نے ملازم،نامعلوم افراد نے چوکیدار کو قتل کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) 2مختلف واقعات کے دوران حویلی مالک نے مبینہ فائرنگ کرکے 2بچوں کے باپ اور مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 125گ ب کا رہائشی غلام مصطفی چک نمبر 237گ ب میں عمران عرف مانا کی حویلی میں جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا گزشتہ روز عمران نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے غلام مصطفی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا زخمی ہونیوالے غلام مصطفی کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ بچیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 563گ ب بگے محل کا رہائشی وارث علی دیہہ ہذا ہی کے رہائشی فاروق ولد صدیق کے ڈیرے پر لگی سولر پیلٹس کی نگرانی کرتا تھا گزشتہ شب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وارث علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول وارث علی چوکیداری کرکے گزر بسر کرتا تھا اطلاع پر پولیس تھانہ بچیانہ نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی اور تھانہ بچیانہ کی حدود میں ہونیوالے قتلوں میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں