1

حکومتی اصلاحات کے ثمرات،گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ

کراچی(بیوروچیف)حکومتی اصلاحات سے آٹو سیکٹر چل پڑا، پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز نے ڈیٹا جاری کر دیا۔نئی ٹیکنالوجی اورآسان آٹو فنائسنگ گاڑیوں کی فروخت کو 43 ماہ کی بلندسطح پر لے آئی، پاما کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اور ایک ماہ میں 74 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 43 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 377 یونٹس رہی، دسمبر 2025 میں گاڑیوں کی فروخت 13 ہزار 280 یونٹس تھی۔پاما کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2026 میں دو اور تین پہیوں والے آٹو یونٹس میں سالانہ 31فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2026 میں دو اور تین پہیوں والے آٹو یونٹس کی فروخت بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 790 رہی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے سات ماہ میں دو اور تین پہیوں والے یونٹس کی فروخت 32 فیصد بڑھ کر 11 لاکھ 5 ہزار 549 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں