حکومتی کوششوں کے باوجود شوگر مافیا بے لگام ،قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومتی کوششوںکے باوجودچینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے-ملک میں چینی کی اوسط قیمت تین روپے ستتر پیسے فی کلومزیدبڑھ گئی جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سو اسی روپے تریانوے پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو پچانوے روپے فی کلو تک ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3روپے 77پیسے فی کلوکااضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180روپے 93پیسے فی کلو ہے اورگذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 177روپے 16پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143روپے 38پیسے فی کلوتھی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں