حکومت بجٹ میں محنت کشوں کو ریلیف دے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے محنت کشوں کے لیے بجٹ میں بھرپور ریلیف دے اور مزدور کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار مزدور کسان تحریک کے چیئرمین ملک عبدالمناف اعوان نے ایف یو جے(دستور) ذیل گھر سیکرٹریٹ میں” ورکنگ کلاس کے مسائل اور بجٹ” کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر ذکر اللہ حسنی سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج ‘ اسسٹنٹ سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سید نسیم شاہ عارف ایاز جوائنٹ سیکرٹری پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن’ چوہدری زاہد حسین منہاس’ ریلوے انقلابی یونین بابو محمد بخش ‘انجمن تحفظ مزدوراں’مہر شوکت جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ق) محمد خان بلوچ ٹریڈ یونینسٹ حافظ ابوبکر صدر ریلوے انقلابی یونین محمد یونس قادری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ اور دیگر موجود تھے مقررین نے پری بجٹ سیمینار کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ میں عام آدمی کو بھرپور ریلیف دے بابو محمد بخش نے تجویز دی کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ دو ماشے سونا کے برابر کی جائے جبکہ محمد یونس قادری نے کہا کہ اشرافیہ کے لیے الگ بجٹ اور غریب مزدوروں کے لیے الگ بجٹ قبول نہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں امتیازی سلوک بند کیا جائے عارف ایاز نے کہا کہ حکومت تنخواہ میں اضافہ تو کر دیتی ہے مگر پبلک سیکٹر اس پر عمل درآمد نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوں کی تنخواہ بڑھائی جائے تاکہ وہ ضروریات زندگی باآسانی پوری کر سکے اس موقع پرمہر شوکت’ محمد خان بلوچ اور چوہدری زاہد حسین منہاس نے وزارت خزانہ کو تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ صرف صحت’ تعلیم’ انصاف اور روزگار چاہتا ہے حکومت یہ تمام چیزیں باآسانی مہیا کر دے تو یہ بہت بڑا احسان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں