فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر وجائنٹ سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف اوروزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز پر زوردیاہے کہ وہ اپنی اپنی حکومت بننے کی خوشی میں ملک اور صوبہ بھر کے قیدیوں کی سزائوں میں کم ازکم 6 ماہ کی معافی کا اعلان کریں تاکہ یہ لوگ اپنے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھ سکیں اور عید کر سکیں ۔
