حکومت بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس،نجی شعبے سے بھرتیوں کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت اعلی بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس ہو گئی ہے، حکومت نے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر نجی شعبے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعلی بیوروکریٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پہلے مرحلے میں 7اہم وزارتوں کے لیے سیکریٹریز کی خدمات نجی شعبے سے لی جائیں گی، وفاقی حکومت نے نجی شعبے سے بھرتیوں کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، پاور، صنعت و پیدوار کے سیکریٹریز نجی شعبوں سے لیے جائیں گے۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل کی وزارتوں کے سیکریٹریز کے لیے بھی نجی شعبہ جات سے بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں