54

حکومت تاجربرادری کے نمائندوں سے بات چیت کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمد شیخ نے کہا ہے کہ صنعتکار ملک چھوڑ کر چائنا، بنگلہ دیش، قطر، دوہا، دوبئی بھاگ رہے ہیں کیونکہ یہاں ان کو معاشی تحفظ نہیں ہے ۔ممکنہ بجٹ میں تجارتی و صنعتی پہیہ چلانے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے تاجر برادری کی تجاویز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ یقینا اس وقت وطن عزیز پاکستان جن گوناں گوں مسائل سے دوچار ہے ۔ رہی سہی کسر ڈالر کی اونچی اڑان، معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگا ئی ، یوٹیلیٹی بلز، پٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے پوری کردی ہے۔ اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ سفید پوش طبقہ چھوٹے تاجروں کیلئے اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں