حکومت تاجروںکو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تا جر ا ن سٹی رجسٹرڈفیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مسائل کی د لد ل میں دھکیل دیا ہر گزرتے دن کیساتھ حکومت عوام پر مہنگائی کے بم چلا رہی ہے، بجلی و گیس اور دیگر یوٹیلیٹی کے ظالمانہ بل ادا کرنے کیلئے عوام گھروں کا سامان بیچنے پر مجبور ہیں، مہنگی بجلی کیخلاف کاروباری طبقہ ،مزدور،کسان اور عام آدمی چیخ و پکار کر رہاہے مگر حکومت غفلت اور بے حسی کی نیند سو رہی ہے۔ شہر فیصل آبادمیں حکومت کی نااہلی اور بے حسی نے عوام کوبے یقینی اور اضطراب میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ پٹرول سستا کرکے گیس مہنگی کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں