حکومت حسب معمول رمضان میں لوگوں کو ریلیف دیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت حسب معمول رمضان المبارک میں لوگوں کو ر یلیف دیگی۔گزشتہ سال غریب خاندانو ں کو راشن بھی فراہم کیاگیا اور عید سے قبل10ہزارروپے بھی دیئے گئے ۔ ان کاکہناتھاکہ بابرکت مہینے میں منافع خوری سے گریز کرنا چاہیے ضلعی انتظامیہ ایسے عناصرکے خلاف سخت اقدامات کرے- پنجاب بہتر سے بہتری کی جانب گامزن ہیمنافع خوری پر ایکشن شروع ہو چکا ہے، آنے والے دنوں میں مزید تیزی آ ئے گی۔انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کی تیاریوں کے سلسلے میں پنجاب حکومت کام کر رہی ہے، نگہبان رمضان کارڈ پرنٹ ہو چکے ہیں، لوگوں تک پہنچانے شروع کر دیے جائیں گے،رمضان پیکیج 47 ارب روپے کا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج سے 42 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، 5 فروری کے بعد پنجاب کے پاس اپنے تمام لوگوں کا ڈیٹا موجود ہو گا، اس ڈیٹا پر بیس کرتے ہوئے یہ پیکیج ڈیزائن کیا گیا ہے، 45 ہزار سے کم تنخواہ والے افراد کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، یہ دفتروں میں بیٹھ کر سروے نہیں ہوا، گھر گھر جا کر سروے کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھر گھر جا کر لوگوں کے کوائف اکٹھے کیے گئے ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ طلب اور رسد کا توازن برقرار رکھا جائے، اس مرتبہ رمضان سہولت بازار پچھلے سال کے رمضان سہولت بازار سے بہتر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں