حکومت عوامی ریلیف کے لئے کوشاں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی مہنگائی میں بڑا ریلیف ہے4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی سے روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوں گی16جنوری کوجاری نوٹیفکیشن کے بعد ہر ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ ٹریڈآرگنائزیشن کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرکے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاسبب بننے والی تمام اشیا کی قیمتوں کاتعین کریں-ان کاکہناتھاکہ پٹرول مہنگاہونے کے ساتھ ہی ہرچیز مہنگی ہوسکتی ہے توفوری طور پر سستی بھی کی جاسکتی ہے-انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کررہی ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کوبھی عمل درآمد کرواناچاہئے اس سے غریب عوام کی مشکلات میں کمی آ سکتی ہے-انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات 16 جنوری سے 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔پیٹرول 4 روپے 59 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔آئندہ 15 روز کیلیے مٹی کا تیل بھی 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں