حکومت عوام کو ریلیف دینے کے عملی اقدامات کررہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی(انصاف گروپ) رانا طیب خا ںکی قیادت میں غلہ منڈی کے وفد نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سلمی بٹ اور چیئر مین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک احمد سعید خاں سے خصوصی ملاقات کی ۔وائس چیئر مین ہمایوں خالد محسن ،رانا زبیر، یونس جمال رحمانی، علی ریاض رحمانی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیئر مین رانا طیب خاں نے دونوں افسران کو دالوں کے حالیہ ریٹس ،امپورٹ، ملکی پیداواری صلاحیت،سالانہ لاگت،دال فیکٹریز کو درپیش مسائل اور ان کے حل بارے تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی۔ دونوں مجاز اتھارٹیز نے انجمن آڑھتیاں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سلمی بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کے عوام کے ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ انتظامیہ اور تاجر ملکر مصنوعی مہنگائی پر قابو پا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں