حکومت مزید1ارب ڈالر قرضہ لینے کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان مختلف اصلاحات کیلئے ایک ارب ڈالرکا بیرونی قرضہ حاصل کرے گا، قرضہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کی دستاویز کیمطابق ایف بی آر،ادارہ شماریات،وزارت تجارت اور پاور ڈویژن میں اصلاحات کا پلان ہے،پاکستان مختلف اصلاحات کیلئے 1ارب ڈالرکا بیرونی قرضہ حاصل کریگا،وزارت خزانہ نے قرضوں کو بجٹ سپورٹ کے طور پرحاصل کرنیکی تجویز دی، قرضہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کیا جائے گا۔دستاویز کیمطابق ٹیکس اورمالیاتی شعبے میں اصلاحات کیلئے عالمی بینک 60کروڑ ڈالرفراہم کرے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں بہتری کیلئے 40 کروڑ ڈالردے گا،دونوں قرضوں کے حصول کیلئے کنسیپٹ کلیئرنس پیپر سی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کردی گئی۔ دستاویز کیمطابق ٹیکس وصولیوں میں انکم ٹیکس کا حصہ 55فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے، منصوبے کا مقصد مالیاتی نظم و نسق اورشفافیت کو مضبوط بنانا ہے، اے ڈی بی قرض پروگرام کے تحت 40سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا پلان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں