حکومت ملکی ترقی کیلئے درست فیصلے کر رہی ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ حکومت ملکی بہتری، معاشی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے درست فیصلے کر رہی ہے عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی، زرعی و معاشی ترقی ، غربت، مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ فیصل آباد کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب ٹھوس اور موثر اقدامات کر رہی ہے بھارت کو عبرتناک شکست ملنے کے باوجود پوری دنیا جان گئی ہے کہ ملکی دفاع کس قدر مضبوط ہے اگر بھارت نے آئندہ بھی کوئی جارحیت کی تو اسے دندان شکن جواب لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں