حکومت ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے میں کامیاب ہوچکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سنٹرل کمیٹی کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا وجود ملک کی حفا ظت کی ضمانت ہے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک وقوم کی رہنمائی کی ملک کو معاشی گرداب اور سیاسی بے یقینی سے نکالنے کے لیے ن لیگ وفاق اور پنجاب میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کیلئے میاں محمد نواز شریف کے ایجنڈے اور پارٹی وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کو میاں نواز شریف کی سرپرستی حاصل ہے جو اسکے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ، جمہوری اقدار کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں