حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5روپے 36پیسے اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15پیسے فی لیٹر مقرر کردی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11روپے 37پیسے فی لٹر مہنگا کردیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کردی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق کیروسین آئل 3روپے 10پیسے سستا کردیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 1روپیہ 85پیسے کم ہوئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا ،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں