حکومت نے عوامی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کا اعلان عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ اور بہت بڑاریلیف ہے اس فیصلے سے عوام کو30سے40فیصد کم قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی-یہ فیصلہ بھی پارٹی قائدمیاں نواز شریف کی سوچ اورپالیسی کانتیجہ ہے-ڈیڑھ برس میں مرکزاورپنجاب حکومت نے جس طرح مہنگائی کم کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اب مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کی کارکردگی کا موازنہ عوام نے خودکرناہے- ان کاکہناتھاکہ بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کیاعلان سے ثابت ہوگیا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے وعدوں دعووں پر یوٹرن لینے والے عوامی نمائندگی کے قابل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاوراور پنجاب تھرمل پاور کے ٹیرف میں کمی کی باضابہ منظوری دے دی ہے-لوگ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں سمبڑیال الیکشن میں مسلم لیگ ن کی 50فیصد سے زائد لیڈکے کامیابی اس کاثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں