کمالیہ (نامہ نگار)سماجی شخصیت خالد پرویز میکن نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کاحل نکالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن فہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں اور عوامی مسائل کو ترجیح دیں کیونکہ مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہترین حل ہیں پاکستان اس وقت اقتصادی اور سماجی چیلنجز سے گزر رہا ہے سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے
