حکومت کا بیرونی بنکوں سے 3ارب 10کروڑ ڈالرقرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے رواں مالی سال 3ارب 10کروڑ ڈالر بیرونی کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 6ارب 40کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا، گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا، 49کروڑ 83لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، حکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق جولائی میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر موصول ہوں گے، جولائی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں تقریبا 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں