حکومت کا مزید22ہزار ارب قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آ باد(بیوروچیف) رواں مالی سال حکومت کتنا مقامی قرضہ لے گی؟ وزارت خزانہ نے سالانہ پلان تیار کرلیا۔ پرانے قرضوں کی ادائیگی، بجٹ خسارے کی فنانسنگ کیلئے 22ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا ادھار لینے کا منصوبہ، 15ہزار628ارب روپے کا مقامی قرضہ اتارنے کا ہدف، پرانی ادائیگی کے بعد نیا مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے، ٹریژری بلز 8 ہزار 731 ارب، پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز 8 ہزار 595 ارب، گورنمنٹ اجارہ سکوک 3 ہزار312 ارب ، نیشنل سیونگ اسکیمز کی مد میں ایک ہزار385ارب روپے حاصل کرنیکا تخمینہ، تفصیلات سامنے آگئیں۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 26-2025 کے دوران 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیامقامی قرضہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ نیا ادھار پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیاجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں