حکومت کا نئی سٹیل ملز کے قیام کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ تعمیر کرنے کا دعوی کر دیا، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت صنعت وپیداوار شاہد عثمان نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 8ہزار 21ملازمین میں سے 7ہزار 709ملازمین کو فارغ کیا جا چکا، صرف 912ملازمین کو برقرار رکھا گیا،حکومت نے ایک نئی سٹیل مل کے قیام یا بحالی کے لیے پاکستان سٹیل ملز کی 700ایکڑ اراضی مختص کی ہے، روس کی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ اور پاکستان سٹیل ملز کے درمیان پروٹوکالز پر دستخط ہوئے ہیں ۔وزیر بحری امور جنید انور نے بتا یا کہ حکومت ایران اور خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ابتدائی طور پر پاکستان اور ایران کے درمیان اپریٹ کرے گی شہلا رضا کے سوال پر پ شاہد عثمان نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کے پیداواری ا پریشن 2015سے روک دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں