حکومت کا ٹیرف شعبے میں بڑی اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات پاکستان کیلئے ایسٹ ایشیا موومنٹ ثابت ہوسکتی ہیں۔ ٹیرف میں کمی سے ملکی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 38ارب ڈالر تھیں،رواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ ایف بی آر کا فوکس ٹیکس اکٹھاکرنے پر ہے ،ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لیکرفنانس ڈویژن منتقل کیا ہے،انرجی سیکٹر میں اصلاحات سے سرکلرڈیڈنیچے جا رہاہے،سرکاری اداروں میں ہر سال ایک ہزار ارب روپے ضائع ہوتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو بند کردیئے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ،مزید 24 ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیوٹیز بڑھانا ملک کیلئے نقصان دہ ہے،ٹیرف کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی ہیں، معاشی اصلاحات پاکستان کیلئے ایسٹ ایشیا موومنٹ ثابت ہوسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں