حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پاکستان اور باالخصوص پنجاب مشکلات سے نکل چکا ہے عوام مہنگائی سے نجات اور خوشحال ہورہے ہیں- ان کاکہنا کہ پنجاب میں کئی ایسے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن سے ہر غریب کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آئی ھے ملک کے چاروں صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے-انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے کسانوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جائے گا گندم کی خریداری کے سلسلے میں عوام اور کسان کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی مریم نوازشریف کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے اثرات شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی نظرآرہے ہیں۔امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے ضلعی اور ڈویژن کے پولیس کیاعلی حکام کو ٹاسک دے دیا ہے حکومت قانوں کی بالادستی اورمیرٹ کی پالیسی کی جانب گامزن ہے فیصلے میرٹ پرہو رہے ہیں۔مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں