حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے،وفاقی وزیر

چنیوٹ(نامہ نگار)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اپنے ماہانہ تین روزہ دورہ چنیوٹ کے دوران اپنے کیمپ آفس میں کھلی کہچری کا انعقادکیا جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کی۔اس موقعہ پر مرکزی۔صوبائی اور ضلعی اداروں کے سربرا ہا ن جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ۔ پاکستان ریلوے اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔فاقی وزیر موقعہ پر ہی عوامی مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔عوام نے قیصر احمد شیخ کی عوامی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے ان کے مسلسل اقدامات پر اظہار تحسین کیا۔ قیصر احمد شیخ گزشتہ 10 سالوں سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے آ رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ عوامی مسائل کے فوری حل اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر عوام سے مسائل سے آگاہی حاصل کی اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت بحری امور کے تمام شعبوں نے اس سال نوے ارب روپے کا منافع کمایا ہے بہتر پالیسوں کی بدولت یہ منافع ایک کھرب روپے تک پہنچ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں