3

حکومت کی پوری توجہ عوامی مشکلات کم کرنے پر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ حکومت کی پوری توجہ ملکی ترقی اورعوام کی مشکلات کم کرنے میں جبکہ پی ٹی آئی مشکلات پیدا کرنے میں مصروف ہے اس کااپنے بانی کو رہا کروانے کے علاوہ کوئی ایجنڈانہیں قومی مجرم کو حکومت یاامریکہ نہیں قانونی طریقے سے رہائی ملے گی مزاکرات کے نام پرڈیل اورڈھیل نہیں مل سکتی-ان کاکہناتھاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت مہنگائی کوکم کرنے کاٹارگٹ حاصل کرچکی ہے مارکیٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی زیرگردش خبروں پر محکمہ صحت کونوٹس لیناچاہئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تو ہرسطح پرصحت کی مفت سہولتیں فراہم کررہی ہیں-ماضی کی نگران حکومت کی طرف سے ادویہ ساز کمپنیوں کو اختیار دینے سے قیمتوں پر سرکاری کنٹرول کا نظام ہی ختم کردیا گیا، 80ہزار سے زائد ادویات 200فیصد سے زائد مہنگی ہونے کی اطلاعات باعثِ تشویش ہے-، میڈیکل ڈیوائسز پر بھی 70فیصد تک ٹیکس ، 2ہزارروپے والے کورس کا خرچ 6سے 7ہزار روپے اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ میڈیکل ڈیوائسز بھی مہنگی، کمپنیوں نے ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں