فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مظہر جمیل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہو چکا ہے ۔ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا یہ ان کا سب سے بڑا کریڈٹ ہے ۔ اب وہ پاکستان کو معاشی گرداب سے بھی کسی حد تک اللہ کے فضل سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہے۔ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ اگلے پانچ سال تک چیختے چلاتے نظر آ ئیں گے ۔
