حکومت کی کارکردگی سے عوام خوشحال ہو رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ وفاقی اورپنجاب حکو مت کی کارکردگی سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اورعوام خوشحال ہورہے ہیں۔نفرت،فساداورفتنے کی سیا ست دفن ہوچکی ہے مہنگائی کی شرح میں کمی اور باالخصوص بے گھرخا ندانو ں کوگھرفراہم کرنے سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں درجنوں منصوبے شروع کیے گئے جس کامیاں نوازشریف بھی بھائی اوربیٹی کو اپنے سے بھی آ گے نکلنے کااعتراف کررہے ہیں-ان کاکہناتھاکہ ضمنی الیکشن میں جھوٹ گالی گلوج بدتمزی اور بدتہزیبی کوشکست ہوئی میاں نوازشریف کے نامزدامیدواروں کوووٹ سے عزت ملی-بانی پی ٹی آئی اپنے دورمیں اعتراف کرتے تھے کہ بیرون ممالک میں کوئی ان کافون نہیں سنتااب دنیابھرمیں وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کء عزت اور پاکستان کا وقاربلندہواہے-پنجاب میں 1 لاکھ20ہزاربے گھرخاندانوں کے گھربنائے جارہے ہیں مفت علاج نئے ہسپتال بن رہے ہیں ہرضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں ہر سطح پر بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں-انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کا بھی دعوی کیا گیامگر آ زاد امیدواروں کی حمایت بھی کی گئی جس کے باوجود آ زاد امیدوارتیسرے درجے پر رہے اب عوام نیبانی پی ٹی آئی ٹولے اورمسلم لیگ ن کے کردارکا موازنہ کرلیاہے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی میدان میں دکھائی نہیں دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں