خاتون فائرنگ سے قتل،5سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ 119 رب مرضی پورہ اضافی آبادی تالیانوالہ کے قریب نامعلوم سفاک افراد نے 25سالہ خاتون کے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ شیخوپورہ روڈ پر 69 رب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گلی میں کھیلتے ہوئے 5سالہ بچے عطا مصطفی کو کچل دیا’غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی میں اجرت کے تنازعہ پر مشتعل ملزمان شہباز’ وشال’ شہزاد وغیرہ نے موٹرسائیکل مکینک قاسم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالی۔ پولیس نے شہباز،وشال اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ جھنگ روڈ کے رہائشی جمال دین کو ملزم بابر حسین نے 30لاکھ ‘ پیپلز کالونی کے رہائشی عبدالرحمن کوملزم سعید نے 47لاکھ ‘پیپلز کالونی کے خالد کوملزم نے 60لاکھ کا چیک دیا جو بوگس نکلا’بٹالہ کالونی کے حفیظ الرحمن سے نعیم نے20لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں