خاتون نے خودکشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے نزدیک سلطان نگر پر واقع ریلوے پٹڑی پر خاتون نے ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 192 رب مولوآلی کی 35سالہ سیماں دختر بہادر نے دلبرداشتہ ہو کر سلطان نگر کے علاقہ میں ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں