خاتون پر تشدد، آہنی گیٹ چوری کرنے پر مقدمہ درج

ماموں کانجن(نامہ نگار ) خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور آہنی گیٹ چوری کرنے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔ نواحی گائوں 501گ ب میں ساجدہ پروین کا چار افراد نے کھیتوں میں ڈالنے کیلئے پرالی، گوبر زبردستی اٹھا نے پر جھگڑا ہو گیا چاروں افراد نے ساجدہ پروین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر مقامی پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ بنگلہ چوک پٹھان کالونی کے رہائشی جمال خان ولد سردار کے احاطے کو لگا مین آہنی گیٹ نامعلوم افراد نے چوری کر لیا جس پر مقامی پولیس نے گیٹ چوری کرنے پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں