خاتون پر تشدد کرنیوالے مقدمہ کی زد میں آ گئے

گوجرہ (نامہ نگار)خاتون سمیت 6افراد نے بیوہ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہو ئے سربازا ر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔محلہ رسول نگر گوجرہ کی ساجدہ بی بی بیوہ محمد اقبال نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران عابدہ بی بی وغیرہ6افرادڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کرزبر دستی اس کے گھرمیں گھس گئے اور اس کو بالو ں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہو ئے گلی میں لے آئے اور تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا۔اور اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پرآگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں