خاتون کو اغوا کرنیوالے مقدمہ کی زد میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)درجن بھر افراد نے شادی شدہ خا تو ن کو زبردستی اغوا کرلیا۔ چک نمبر 341 ج ب کی زاہدہ بی بی تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بہو بشریٰ بی بی شہر جا رہی تھی کہ موچی وا لا روڈ پر اڈا تن پلیا ں پر ناصر قبال وغیرہ 13 افراد نے اسکو زبردستی اغوا کرلیا اور سا تھ ہزارو ں روپے نقدی و مو بائل فون بھی چھین کر لے گئے صدر پو لیس گوجرہ نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں