خاتون کو بیٹی سمیت تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار) خاتون کو بیٹی سمیت تشددکا نشانہ بنانے والے کیخلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ گلشن لطیف کالونی گوجرہ کی بسمہ ریاض کو اس کی بیٹی سمیت نامعلوم شخص نے تشددکا نشانہ بناڈالاشور وایلہ پربعض افراد نے مداخلت کر کے انکی جان چھڑائی جس پر ملزم موقع سے فرارہو گیا علاوہ ازیں چکنمبر371 ج ب کی شریفاں بی بی کو اسکے بیٹے کومحمد طارق نے تشددکا نشانہ بنایا اور اس کے بیٹے پر گاڑی چڑھا دی اور ملزم نے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے خاتون کے کپڑے پھا ڑ دئیے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں