خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (بیوروچیف) مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ برقرار ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل (WTI)کی قیمت بڑھ کر 91.41ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 94.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی 94.43ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کے لیے اضافی مالی بوجھ کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ اس کے اثرات مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کی شرح پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں