خاندانی تنازعات پر 2خاندانوں کے 6افراد قتل

کرک (نامہ نگار) کرک کے علاقے سورڈاگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے، زخمی ہونے والے 2بچوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بھائی نے طیش میں آکر اپنے بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو قتل اور 2بچوں کو شدید زخمی کر دیا۔دریں اثنا، نوشہرہ میں تحصیل پبی کے گائوں ٹیٹارہ میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے ساس، سسر اور بہنوئی کوقتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں موجود تھی، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جبکہ تینوں لاشیں پبی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں