25

خدا کرے نیا سال معاشی ترقی کا ہو

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار PP-101رائے امتیاز اشرف کھرل نے کہاکہ خدا کرے نیا سال 2024ملکی وملی سلامتی اورمعاشی ترقی کاسال ثابت ہو،ہم نے آج تک پچھلے سالوں میں اپنی سابقہ کوتاہیوں پر نہ غور کیا ور نہ ہی کوئی سبق سیکھا ، ہر سال ایک نیا سال نئی امنگوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے ،اللہ تعا لی ہمیں اپنی اصلاح کرنے کی توفیق دے امین ۔خدا کے لیے نوجوان نسل اور اپنے گھرانے کی بہتری کے لیے اطاعت رسولۖ اور احکام الہی کو اپنانا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے ۔ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں دین برحق کی تعلیمات پر عمل ہی ایمان کی تکمیل کا راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں